آپ لوگ حیران ہوتے ہونگے کہ کیا چیز ہے جو کرپٹو پروجیکٹس کو ویلیو ایبل (Valuable) بناتی ہے اور انکی قیمتیں اوپر جانا شروع ہوجاتی ہیں اور کن وجوہات کے باعث ان کی قیمت کم ہوجاتی ہے ۔

کسی بھی اشیاء کی قیمت کا انحصار ڈیمانڈ اور سپلائی (Demand and Supply) پر ہوتا ہے جیسے ہی کسی اشیاء کی ڈیمانڈ اس کی سپلائی سے بڑھ جائے تو اسکی قیمت بڑھنا شروع ہوجاتی ہے اور اگر سپلائی میں ڈیمانڈ سے زائد اضافہ ہوجائے تو قیمتیں کم ہونا شروع ہوجاتی ہیں ۔ اسی ڈیمانڈ اور سپلائی کو مد نظر رکھتے ہوئے کینڈل سٹک چارٹ (Candlestick Chart) کی مدد سے اینٹری اور ایگزٹ پوائنٹ (Entry and Exit Point) کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے اس کے لئیے سب سے پہلے چارٹ میں ڈیمانڈ زون اور سپلائی زون تلاش کرنا ہے ۔

ڈیمانڈ زون چارٹ پر اس لیول کو کہتے ہیں جب قیمت کم ہوتے ہوئے ایک خاص زون میں داخل ہوتے ہی دوبارہ سے اوپر کی طرف بڑھنا شروع ہوجاتی ہے کیونکہ یہاں buy آرڈر لگے ہوتے ہیں اور یہی وقت مارکیٹ میں اینٹری لینے کا ہوتا ہے ۔ ڈیمانڈ زون کو سپورٹ لیول بھی کہا جاتا ہے ۔

جبکہ سپلائی زون چارٹ میں اس لیول (Level) کو کہتے ہیں جب قیمت بڑھتے ہوئے ایک ایسے زون میں داخل ہوتے ہی قیمتیں واپس نیچے کی جب گِرنا شروع ہوجاتی ہیں کیونکہ یہاں sell آرڈر لگے ہوتے ہیں اور ٹریڈرز اپنا پرافٹ کیش آؤٹ کروا رہے ہوتے ہیں اور یہ وقت مارکیٹ سے ایگزٹ (Exit) کا ہوتا ہے ۔ سپلائی زون (Supply Zone) کو رزسٹنس (Resistance) بھی کہا جاتا ہے ۔

مارکیٹ میں کسی گُڈ نیوز (Good News) ، بیڈ نیوز (Bad News) ، مارکیٹ مینی پلویشن (Market Manipulation) یا کسی ایونٹ (Event) کے باعث مارکیٹ کی قیمتیں اوپر یا نیچے جاسکتی ہیں ۔ جیسے جنوری 2020 میں کرونا پھیلنے کی وجہ سے کروڈ آئل (Crude Oil) کی قیمتیں گِرنا شروع ہوئی تو وہ 10 ڈالر پر ٹریڈ کررہا تھا اب جیسے ہی 26 نومبر 2021 کرونا کے ایک نئے ویری اینٹ (Variant) کی نیوز آئی کروڈ آئل کی قیمت گر کر 68 ڈالر پر ٹریڈ ہونا شروع ہوگئی ۔ کیونکہ انویسٹرز کا خیال ہے کہ اگر دنیا دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جاتی ہے تو کروڈ آئل کی ڈیمانڈ کم ہوجائے گی ۔ اس لئیے آپ لوگوں نے نیوز پر بھی خبر رکھنی ہے اور بروقت فیصلہ لینا ہے ۔