اگر چند کمپنیاں مل کر ایک ہی بلاک چین کو چلا رہی ہو تو اسے کنسورشم بلاک چین (Consortium Blockchain) کہا جاتا ہے نیٹ ورک میں موجود تمام کمپنیاں اتفاق رائے (Consensus Algorithms) اور فیصلہ سازی میں مساوی حصہ لیتی ہیں جیسے مثال کے طور ایک کنسٹرکشن مشینری رینٹل پروجیکٹ (Construction Machinery Rental Project) بلاک چین پر موجود معلومات کو استعمال کرتے ہوئے مشینری کا تبادلہ کرسکتے ہیں ۔

کنسورشم بلاک چین (Consortium Blockchain) ہائبرڈ بلاک چین (Hybrid Blockchain) کی ہی ملتی جلتی شکل ہے لیکن اس میں فرق یہ ہے کہ اسے کئی آرگنائزیشنز (Organizations) مل کر چلا رہی ہوتی ہیں ۔ یہ بلاک چین پرائیویٹ بلاک چین کی خامی یعنی اس میں کوئی ایک آرگنائزیشن کنٹرول کر رہی ہوتی تھی اسے دور کرنے کے لئیے بنائی گئی ہے ۔ اس میں اتفاق رائے (Consensus) کا پراسیس (Process) نوڈز (Nodes) کی مدد سے چلایا جاتا ہے چونکہ یہ بلاک چین ہر کسی کے لئیے اوپن نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک طرح سے سیمی پرائیوٹ (Semi Private) بلاک چین ہے جس میں نیٹ ورک میں شمیولیت کرنے والے ہر فرد کے پاس برابر پاور (Power) ہوتی ہے ۔ کنسورشم بلاک چین کی پرفارمنس (Performance) پبلک بلاک چین کی نسبت زائد ہوتی ہے لیکن یہ اس کے مقابلے میں کم ڈی سنٹرلائزڈ (Decentralized) ہے ۔

جیسے کہ پبلک بلاک چین (Public Blockchain) میں کوئی بھی نیٹ ورک میں شامل ہوسکتا ہے تو نیٹ ورک میں شامل لوگوں کے لئیے یہ ناممکن ہو جاتا ہے کہ وہ ہر کسی کی شناخت دیکھ سکیں ۔ جبکہ کنسورشیم بلاک چین جو کہ چھوٹے گروپس استعمال کرتے ہیں یہاں نیٹ ورک میں شامل لوگوں کی شناخت کی تصدیق کی جاسکتی ہے ۔ کنسورشیم بلاک چین میں کیونکہ چند پارٹیسپنٹس (Participants) ہوتے ہیں تو اس میں ٹرانزیکشنز (Transactions) کی رفتار بہت تیز ہوجاتی ہے ۔ بلاک چین میں موجود ریکارڈ کیونکہ پبلک نہیں ہوتا تو یہاں ریکارڈ کے لیک (Leak) ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا ۔ یہ بلاک چین انوائرمنٹ فرینڈلی (Environment Friendly) ہوتی ہے کیونکہ یہ بہت کم انرجی (Energy) استعمال کرتی ہے ۔

اس طرح کی بلاک چین بینکنگ اور ادائیگیوں کے لئیے استعمال کی جاسکتی ہے مختلف بینکس کنسورشم بنا کر ایک دوسرے کو ادائیگیاں کرسکتے ہیں اسے سپلائی چین (Supply Chain) ، فوڈ ٹریکنگ (Food Tracking) اور میڈیسن (Medicine) کے متعلقہ امور میں استعمال کیا جاتا ہے ۔