مارکیٹ میں نئے آنے والے لوگ ایک الجھن کا شکار رہتے ہیں کیونکہ وہ کرپٹو کوائن (Crypto Coin) اور کرپٹو ٹوکن (Crypto Token) میں فرق نہیں کرپاتے ۔ کرپٹو پروجیکٹس میں طویل اور مختصر مدت کی سرمایہ کاری کے لئیے کرپٹو پروجیکٹس (Crypto Projects) کو اچھی طرح سمجھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ آپ کا ایک غلط فیصلہ آپ کا سرمایہ ڈبو نہ دے ۔
کرپٹو کوائن ایک طرح کا ڈیجیٹل اثاثہ (Digital Assets) ہوتا ہے کرپٹو کوائن کی اپنی بلاک چین ہوتی ہے جیسے مثال کے طور پر بٹ کوائن (Bitcoin) اور ایتھرئیم (Ethereum) کی اپنی بلاک چین (Blockchain) ہے ہم کسی بھی ڈیجیٹل کوائن کی ٹرانزیکشن (Transaction) کرسکتے ہیں تمام کوائنز ایک ڈیٹا (Data) کی شکل میں ایک مکمل ریکارڈ کے ساتھ موجود ہوتے ہیں جسے بلاک چین کہا جاتا ہے بلاک چین تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ رکھتی ہے نیٹ ورک میں موجود تمام کمپیوٹرز ان ٹرانزیکشنز کی ویرفکیشن (Verification) چیک کرتے ہیں اور ان ٹرانزیکشنز کو پراسیس (Process) کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔
ڈیجیٹل کوائن بالکل حقیقی دنیا کے پیسے کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے بٹ کوائن کو رقوم کی ادائیگیوں کے لئیے ، بطور سٹور آف ویلیو (Store of Value) یا یونٹ آف اکاؤنٹ (Unit of Account) کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں ۔
جبکہ کرپٹو ٹوکن کسی اور بلاک چین پر بنائے جاتے ہیں انکی اپنی کوئی بلاک چین نہیں ہوتی بلکہ دوسری بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کرکے بنائے جاتے ہیں تاکہ اسکی بلاک چین کی خوبیاں استعمال کی جاسکے ۔ یہ ٹوکن سمارٹ کنٹریکٹ (Smart Contract) کی مدد سے بنائے جاتے ہیں ایتھرئیم پر اس وقت 2500 سے زائد ٹوکن بنائے جاچکے ہیں جنہیں ERC-20 ٹوکن بھی کہا جاتا ہے ۔ جبکہ نیو NEO پر بنائے گئے ٹوکن NEP-5 کہلاتے ہیں ۔
کرپٹو ٹوکن بنانا بہت آسان ہے بنسبت کسی بھی کرپٹو کوائن کے ۔ کیونکہ کرپٹو کوائن بنانے کے لئیے ایک مکمل بلاک چین بنانا پڑتی ہے جس پر بہت سا وقت اور سرمایہ لگتا ہے جبکہ ٹوکن جس بلاک چین پر بنایا جارہا ہے فیس کی ادائیگی کے ساتھ کوئی ڈیلوپر (Developer) چند گھنٹوں میں ٹوکن بنا سکتا ہے ۔