بلاک چین لوگوں کے درمیان ہونے والی ٹرانزیکشنز کا ڈی سنٹرلائزڈ (DECENTRALIZED)اور ڈسٹری بیوٹڈ پبلک لیجر(DISTRIBUTED PUBLIC LEDGER) ہے ۔ جو ریکارڈ کو کرپٹو گرافی (CRYPTOGRAPHY) یعنی ریاضی کے پیچیدہ الگورتھم کی مدد سے محفوظ رکھتا ہے ۔ آپ اسے یوں سمجھ سکتے ہیں کہ ایک ایسا رجسٹر جس میں تمام ٹرانزیکشن کی اینٹری کوئی بھی مخصوص شرائط کے ساتھ کرسکتا ہے اب تک ہونے والی مکمل ٹرانزیکشنز کی کاپی نیٹ ورک میں موجود ہر کسی کے پاس محفوظ ہوتی ہے ۔

مثال کے طور پر بلاک چین میں ایک نیا بلاک کیسے شامل ہوتا ہے سب سے پہلے بلاک چین کی مکمل کاپی کو سسٹم میں ڈاؤنلوڈ کیا جاتا ہے جس کا سائز اب لگ بھگ 400 جی بی سے زائد ہوچکا ہے ۔ جیسے ہی نئی ٹرانزیکشن ہوگی بھیجنے والے کا ڈیجیٹل والٹ اس ٹرانزیکشن پر “پرائیویٹ کی” (PRIVATE KEY)مدد سے سگنیچر (SIGNATURE) کرے گا پھر بٹ کوائن کا نیٹ ورک اس ٹرانزیکشن کو تمام نوڈز (NODES) کی جانب بھیج دے گا نوڈز اس کی ویلیڈیشن (VALIDATION)کریں گئے کہ آیا کہ اس کے پاس اتنا فنڈ موجود ہے بھی یا نہیں ۔ جیسے ہی نوڈ اس ٹرانزیکشن کو ویلیڈیٹ کریں گئے تو اس ٹرانزیکشن کا سٹیٹس پینڈنگ میں تبدیل ہوجائے گا ۔ پھر اس ٹرانزیکشن کو مائنرز کرپٹو گرافک ہیش فنکشن (HASH FUNCTION)سے گزاریں گئے (ہیش فنکشن میں کسی بھی سائز میں اگر کوئی ان پٹ ویلیو دی جائے تو وہ اسے ایک مخصوص سائز میں تبدیل کردے گا) ۔

اس کے بعد نوڈز دوبارہ اس ٹرانزیکشن کو ویرفائی کریں گئے جس سے اس کا سٹیٹس پینڈنگ سے تبدیل ہوکر کنفرمڈ ہوجائے گا ۔ یہ ٹرانزیکشن بلاک میں مارکل ٹری (MERKLE TREE)کی مدد سے محفوظ کی جاتی ہے ۔

اب مارکل روٹ کو بلاک میں شامل کرنے کے لئیے بلاک ہیڈر کا ہیش اور نانس ویلیو (NONCE VALUE) کے معمہ کو حل کرنا پڑے گا ۔ ایسا کرنے کے لئیے پچھلے بلاک کا ہیڈر ہیش ، مارکل روٹ اور نانس ویلیو کی مدد سے وہ سِیل تلاش کریں گئے جو نئے بلاک کو لگے گی ۔ جیسے ہی یہ معمہ حل ہوگا سسٹم پچھلے بلاک کا ہیڈر ہیش ، مارکل روٹ ، نانس ویلیو اور ملنے والا نیا نمبر نیٹ ورک کو بھیج دے گا جیسے ہی نوڈز ان کو ویرفائی کریں گئے اس نئے بلاک کو ایک نیا بلاک نمبر مل جائے گا اور یہ اس چین میں شامل ہوجائے گا جسے ہم بلاک چین کہتے ہیں مائنرز کو انعامی بٹ کوائن مل جاتا ہے۔ اگر ٹرانزیکشن میں کوئی رد و بدل ہوتا ہے تو اس پورے مارکل ٹری کو دوبارہ سے پراسیس کرنا پڑے گا ۔

یہ ٹرانزیکشن اب بلاک چین میں شامل ہوچکی ہے اگر آپ اب تک کی ہونے والی تمام ٹرانزیکشنز یا بلاکس کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس بلاک چین ایکسپلورر پر کلک کریں۔