کرپٹو کرنسی کو سینڈ کرنے کے لئیے ، ریسیو کرنے کے لئیے اور محفوظ کرنے کے لئیے ہم ڈیجیٹل والٹ (Digital Wallet) استعمال کرتے ہیں ٹیکنیکلی (Technically) اگر دیکھا جائے تو فنڈز درحقیقت بلاک چین پر محفوظ ہوتے ہیں والٹ کو ہم فنڈز(Funds) ٹرانسفر (Transfer) اور ریسیو (Receive) کرنے کے لئیے استعمال کرتے ہیں اور اس تک رسائی ہمیں “پرائیوٹ کی” (Private Key) سے ملتی ہے والٹ میں “پرائیویٹ کی” سیو ہوتی ہے جیسے ہی ہم اگر کسی کو فنڈز بھیجنا چاہتے ہیں تو اسکی “پبلک کی” (Public Key) لے کر کوئی ٹرانزیکشن (Transaction) کرتے ہیں تو یہ “پرائیوٹ کی” اس ٹرانزیکشن پر سائن (Signature) کرتی ہے اور والٹ اس ٹرانزیکشن کو بلاک چین نیٹ ورک کی جانب بھیج دیتا ہے جسے نوڈز (Nodes) validation کرنے کے بعد مائنرز (Miners) کو بھیج دیتے ہیں پھر مائنرز (Miners) اس ٹرانزیکشن کو بلاک چین میں شامل کردیتے ہیں یوں یہ ٹرانزیکشن مکمل ہوجاتی ہے ۔ کرپٹو والٹ دو قسم کے ہوتے ہیں پہلی قسم سافٹ وئیر والٹ (Software Wallet) کی ہے جسے عموماً ہاٹ والٹ (Hot Wallet) بھی کہا جاتا ہے جبکہ دوسری قسم ہارڈ وئیر والٹ (Hardware Wallet) کی ہے جسے کولڈ والٹ (Cold Wallet) بھی کہا جاتا ہے
سافٹ وئیر والٹ (Software Wallet)
سافٹ وئیر کمپیوٹر پروگرام یا موبائل ایپ (Mobile App) ہوسکتے ہیں جو فنڈز تک رسائی حاصل کرنے کے لئیے اپنے پاس “پرائیوٹ کی” (Private Key) محفوظ رکھتے ہیں سافٹ وئیر والٹ کی مزید تین قسمیں ہیں جن میں ویب بیسڈ والٹ (Web Based Wallet) ، ڈیسک ٹاپ والٹ (Desktop Wallet) اور موبائل والٹ (Mobile Wallet) ہوتے ہیں میٹا ماسک (Metamask) ، ایتھرئیم (Ethereum) والٹ اور بلاک چین ڈاٹ کام والٹ سافٹ وئیر والٹ ہیں ۔
ہارڈ وئیر والٹ (Hardware Wallet)
ہارڈ وئیر والٹ ایک طرح کی ڈیوائس ہوتی ہے جس میں کرپٹو فنڈز کو طویل مدت کے لئیے محفوظ کیا جاسکتا ہے چونکہ ڈیوائس انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک نہیں ہوتی تو ان فنڈز کو زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے ۔ لیجر نینو ایس (Ledger Nano S) ،ٹریزر ون (Trezor One) ، لیجر نینو ایکس (Ledger Nano X) اور کول والٹ پرو (Coolwallet Pro) ہارڈ وئیر والٹ ہیں ۔
کرپٹو فنڈز (Crypto Funds) کیسے وصول کریں؟
کرپٹو فنڈز وصول کرنے کے لئیے والٹ میں سے ریسیونگ ایڈریس نکالا جاتا ہے جسے عرف عام میں “پبلک کی” بھی کہا جاتا ہے اس ایڈریس کی مدد سے یا کیو آر کوڈ کی مدد سے کرپٹو فنڈز وصول کئیے جاسکتے ہیں ۔
کرپٹو فنڈز (Crypto Funds) کیسے بھیجیں؟
کرپٹو فنڈز کو بھیجنے کے لئیے جس شخص کو آپ فنڈز بھیجنا چاہتے ہیں اس کا ریسیونگ ایڈریس (Receiving Address) درکار ہوتا ہے جتنا فنڈ بھیجنا چاہتے ہیں وہ لکھیں پھر ٹرانزیکشن کو کنفرم کردیں ٹرانزیکشن کے بدلے کچھ فیس آپ سے وصول کی جائے گی جو کہ مائنرز (Miners) کے پاس چلی جاتی ہے کیونکہ اس ٹرانزیکشن کو پراسیس (Process) ہونے میں مائنرز مدد کرتے ہیں ۔
کرپٹو والٹ کا بیک اپ (Backup) کیسے رکھیں؟
کرپٹو کمیونٹی میں ایک محاورہ ہے کہ
“If You Don’t Own Your Keys, You Don’t Own Your Crypto”
یعنی اگر آپ نے اپنی “پرائیوٹ کی” (Private Key) گم کردی تو آپ کے فنڈز مستقل لاک ہوجائیں گئے سنٹرلائزڈ کرپٹو ایکسچینج (Centralized Crypto Exchange) “پرائیویٹ کی” (Private Key) اپنے پاس رکھتی ہیں یہ فنڈز رسک پر ہوتے ہیں ایسے والٹس کو کسٹوڈئیل والٹ (Custodial Wallet) کہا جاتا ہے اس لئیے لانگ ٹرم ہولڈنگ کے لئیے ہمیشہ نان کسٹوڈئیل والٹ (Non Custodial Wallet) میں فنڈز کو محفوظ کریں اور “پرائیوٹ کی” یا Seed phrases کو دو تین جگہوں پر لکھ کر محفوظ کرلیں۔ یاد رہے کہ آپ نے اپنی seed phrases کو کسی کے ساتھ بھی بالکل بھی شئیر نہیں کرنی ہیں اور والٹ بناتے وقت اسے لازمی طور پر محفوظ کریں ۔
اگر آپ اپنی ٹرانزیکشن بلاک چین پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس بٹ کوائن ایکسپلورر ، ایتھرئیم ایکسپلورر اور بی این بی ایکسپلورر پر جاکر دیکھ سکتے ہیں ۔